Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

کرنے والا گمان کرتا ہے، او ر اس میں کبھی وہ صواب تک پہنچ جاتا ہے ، اور کبھی خطا کر جاتا ہے، بشرطیکہ وہ حق کی پوری جستجو کرے اور خواہش نفس کی پیروی اس کو تحقیق حق سے روکنے والی نہ ہو، اور اللہ تعالی کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ہے۔ دسواں جواب : ان احادیث وعید کا اپنے مقتضیات پر باقی رہنا بعض مجتہدین کے وعید کے تحت داخل ہونے کو مستلزم ہے، اگرچہ دونوں تقدیروں پر لازم آئے، یعنی معارض سے سالم حدیث پرعمل کرنا واجب ہوگا۔ اس کا بیان یہ ہے کہ بہت سے ائمہ نے تصریح کیا ہے کہ مختلف فیہ صورت کا فاعل ملعون ہے، ان میں عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی ہیں ، ان سے لوگوں نے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جس نے ایک عورت کو اپنی گرفت میں لیا، تاکہ اس کو حلال بنائے، عورت اور اس کا شوہر اس ماجرا کو سمجھ نہیں پائے، جواب میں ابن عمر نے کہا یہ زنا کاری ہے، نکاح نہیں ہے: ’’لعن اللّٰہ المحلل والمحلل لہ‘‘ یہ واقعہ اور مسئلہ ان سے کئی طریقوں سے محفوظ ہے، ان کے علاوہ دوسروں سے بھی محفوظ ومنقول ہے، جن میں امام احمد بن حنبل بھی شامل ہیں ، کیونکہ انہوں نے کہا ہے کہ جب اس نے حلال کرنے کا ارادہ کیا تو محلل ہوا، اور محلل ملعون ہے، خمر اور ربا وغیرہ کے بارے میں بہت سی اختلافی صورتوں کے سلسلے میں یہی بات ائمہ کی جماعتوں سے منقول ہے۔ پس اگر شرعی لعنت اور دوسری وعیدیں صرف اتفاقی صورتوں کو شامل ہوں ، اور اختلافی صورتیں وعید سے خارج ہوں تو لازم آئے گا کہ ان ائمہ نے ایسے شخص پر لعنت کی ہے جس پر لعنت کرنا جائز نہیں ہے، پس یہ لوگ ایسی وعید کے مستحق ہوں گے جو کئی حدیثوں میں بیان ہوئی ہے، جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے: ’’لعن المؤمن کقتلہ‘‘[1] ( مومن پر لعنت کرنا اس کو قتل کرنے کے مانند ہے )
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter