Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

نوواں سبب: یہ اعتقاد ہو کہ حدیث کسی ایسی دلیل کے معارض ہے جواس کے ضعف یا نسخ یا تاویل پردلالت کرتی ہے، لیکن تاویل ایسی چیز کے ذریعہ ہو جو بالاتفاق معارض ہونے کی صلاحیت رکھتی ہو، جیسے کوئی آیت یا دوسری حدیث یا اجماع ہو۔ اس معارضہ کی دو صورتیں ہوتی ہیں ، ایک یہ کہ اس بات کا اعتقاد ہو کہ حدیث کا معارض فی الجملہ راجح ہے، اور ان تینوں (ضعف، نسخ ، تاویل) میں سے کسی ایک کی تعیین کئے بغیر کوئی ایک متعین ہو، اور کبھی ان میں سے ایک اس طور پر متعین ہوتا ہے کہ وہ منسوخ یا مؤول ہے، پھر متقدم کو متاخر ہونے کا اعتقاد رکھنے سے منسوخ کے بارے میں غلطی ہو جاتی ہے ، اور کبھی تاویل میں یہ غلطی ہو جاتی ہے کہ حدیث کو ایسے معنی پر حمل کیا جاتا ہے کہ لفظ حدیث اس کا احتمال نہیں رکھتا ہے، یا وہاں پر کوئی ایسی چیز ہے جو احتمال مذکور کے لئے مانع ہوتی ہے، اگر دوسری دلیل من حیث الجملۃ حدیث کے معارض ہو تو یہ اس کے ضعف وغیرہ پر دلیل نہیں ہوگی ۔ کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ دوسری حدیث سند ومتن میں پہلی حدیث جیسی نہیں ہوتی ہے، اور یہاں پر پہلے بیان کئے گئے اسباب اور ان کے علاوہ بھی حدیث اول میں پیش آئیں گے۔ لوگ جس اجماع کا اکثر دعوی کرتے ہیں وہ اس بات سے عبارت ہے کہ اس کے مخالف کا علم نہیں ہے، بڑے بڑے علماء کو ہم نے پایا ہے کہ وہ بہت سی چیزوں کے قائل رہے ہیں اور ان چیزوں کے بارے میں ان کا استدلال یہی رہا کہ کسی مخالف کا علم ہمیں نہیں ہے، حالانکہ ان کی دلیلوں کا ظاہر ان کے قول کے خلاف کا مقتضی ہے، لیکن عالم کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ایسی چیز پیش کرے کہ کوئی قائل اس کو نہ جانتا ہو، باوجودیکہ وہ یہ بات جانتا ہے کہ اس قول میں علماء اس کے مخالف ہیں ، یہاں تک کہ ان میں سے بعض نے یہ تعلیق لگائی ہے کہ اگر مسئلہ میں اجماع ہو تو اس کی اتباع اولی ہے، ورنہ ہمارا قول چنیں وچناں ہے۔ یہ کام اس طریقہ پر ہوگا کہ کوئی عالم کہے میں کسی کو نہیں جانتا کہ اس نے غلام کی
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter