Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

139
بنائے تکفیر اس زمانے میں مقلدین مذاہب کے نزدیک دوسرے کی تکفیر غالبا اس بنا پر ہے کہ دین کے فروعی مسائل میں وہ دوسرا ائمہ اربعہ کی مخالفت کرتا ہے، یعنی جس نے حدیث سے تمسک کیا، اور اس حدیث کی وجہ سے مذہب رائے وقیاس کو رد کردیا، تو مقلدین بے تکلف اس پر کفر کا حکم کردیتے ہیں ، اور ہر پتھر وڈھیلا اس پر پھینکنا پسند کرتے ہیں ، اس کی مخالفت کو امام کے حق میں استخفاف سمجھتے ہیں ، کیونکہ ان کے نزدیک امام سے اختلاف کرنا مرتد ہونے سے بدتر ہے، گویا کہ امام ان لوگوں کی نظر میں رسول واجب الاطاعۃ کی طرح ہے ، اور اس کی معصومیت فاتحۃ الکتاب میں نازل ہوئی ہے۔ یہ صورت کار مقلدین کی طرف سے ان فقیروں کی جان پر ظلم محض ہے، کیونکہ رائے کی مخالفت کرنے والا سنت کا معتقد ، حدیث پر عامل اور اس کا داعی ہے، اس لئے دین میں اس کا مرتبہ ان مقلدین سے بالکل کم تر نہیں ہے، اور اس کا امام یا ماموم کی رائے قبول نہ کرنا امام کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ اس بنا پر ہے کہ اس نے امام کے حکم کے خلاف حدیث پائی ہے، جو امام کو نہیں پہنچی تھی ، یا پہنچی مگر کوئی صحیح عذراس پر عمل کرنے سے مانع ہوا، پس امام عند اللہ معذور بلکہ اپنی اجتہادی غلطی کی بنا پر ماجور ہے، اور وہ شخص جس سے تمام عذرات زائل ہو چکے ہیں ، اگر ان احکام میں امام کا قول ترک نہ کرے، اور رسول مختار کی صحیح حدیث کے حکم پر عمل پیرا نہ ہو تو غیر معذور بلکہ گنہگار ہے۔ آگے آگے کود پھاند کرنے والے مقلدین کی طرف سے ان غریبوں کی تکفیر داد خواہوں کی جان پر سراسر ظلم ہے، یہ مقلدین ہرگز اس تکفیر کا کوئی جواب اور اپنی تقصیر کی کوئی معذرت اپنے پاس نہیں رکھتے ہیں ، سوائے ایک صورت کے کہ ہر چھوٹے بڑے مسئلہ میں امام کی اطاعت کو اللہ ورسول کی اطاعت کے رنگ میں اثبات کو پہنچائیں ، ’’ودونہ خرط القتاد‘‘ (یہ انہونی بات ہے، اس کے پیچھے ہاتھ لہولہان ہو جائے گا ) اور جب ایسا نہیں کرسکیں گے تو خود ہی اس تکفیر کے مصداق ومدلول ہو جائیں گے ، کیونکہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter