Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

امام احمد بن حنبل ان میں کے تیسرے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ہیں ، ان کی پیدائش ۱۶۴ھ میں ہوئی، موصوف علم سنت میں جماعت اسلام کے امام تھے، ان کا یہ سال بھی خیر القرون میں داخل ہے، اگر قرون خیر کو تین قرنوں تک محدود مانا جائے جو یقینی ہے ، تو اسی یقینی دور میں ان کا زمانہ بھی شامل ہے ، چوتھے قرن میں پہنچنے کا سوال ہی نہیں ے، ان کی وفات کا اتفاق ۲۴۱ھ میں پڑا۔ یہ چاروں مجتہد امام زمانۂ خیر کے لوگوں میں سے ہیں ، یہ سب بہت سے فضائل ومناقب سے متصف تھے، اور ان میں سے ہر ایک اپنے وقت میں علم وعمل اور فضل وکمال میں اپنی نظیر نہیں رکھتا تھا، یہاں تک کہ ان کے مقلدین وتابعین نے ان کے محامد ومکارم میں بہت سی کتابیں بنائی سنواری ہیں ۔ مناقب امام ابو حنیفہ حنفی مقلدین نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مناقب میں سولہ مستقل کتابیں تالیف کی ہیں ، ان کے نام کتاب اتحاف النبلاء میں مذکور ہیں ، اور قریب اٹھائیس علماء نے امام صاحب کا ذکر شریف اپنی کتابوں میں کیا ہے، جن لوگوں نے ان کے ترجمہ میں ان کے قلت علم نحو یا حدیث میں ان کے ضعف کی بات لکھی ہے، ان کا مقصود ان عبارتوں سے طعن وجرح کا اظہار نہیں ہے، بلکہ واقع اور حقیقت کا بیان ہے ، کیونکہ ان کے علم وفضل کے میدان میں طعنوں کا گذر نہیں ہے، ایسے بزرگوں کی جرح اگر نفسانیت اور تعصب کی راہ سے آئے تو یہ اللہ کے ساتھ محاربہ ہوگا ، کیونکہ اللہ کے اولیاء کی دشمنی اس کی ناراضی کا سبب ہے، اور وہ ایسے شخص سے انتقام لیتا ہے، جو استخفاف یا کراہیت یا بدظنی یا بے ادبی کی نظر سے ان کی یا ان کے جیسوں کی طرف دیکھتا ہے۔ یہ تسلیم ہے کہ اما م اعظم قلیل النحو یا قلیل الحدیث تھے، لیکن یہ معنی ان کے دیگر علوم وفضائل کو جن پر اہل اسلام کی جماعت کا اتفاق ہے ، محو نہیں کر سکتا ہے، وہ کون شخص ہے جس میں کسی طرح کا خلل یا نقص نہیں رہا ہے، صحابہ کرام جو باجماع امت افضل امت ہیں ، ان میں بھی بعض ایسے لوگ گذرے ہیں جو قلیل العلم تھے، اور بہت سی حدیثوں سے بے خبر تھے،
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter