Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

132
ثابت ومتحقق ہے، بلکہ یہ لوگ ان دوسروں سے زیادہ مقدم اور بہت ہی معزز ومکرم ہیں جو علم سنت کے مناصب علمیہ تک نہیں پہنچ سکے ہیں ، بلکہ ان کی ساری عمریں آراء واہواء کی تدوین کے کاروبار میں ضائع ہوئی ہیں ، اور حیات مستعار کی تمام سانسیں زمانے کی فقہیات کے سیکھنے سکھانے میں چلتی رہی ہیں ، اور چل رہی ہیں ، اسی کو حقیقی کمال اور اصل شرعی خدمت گمان کرتے ہیں ، ولا حول ولا قوۃ الا باللّٰہ ، پہلا طبقہ سنن صحیحہ کے اکٹھا کرنے اور اہل زمانہ کو ان کی دعوت وتبلیغ کے درپے ہے، اور دوسرا گروہ فتنوں اور مصیبتوں کے آثار قائم کرنے کے پیچھے لگا ہوا ہے ؎ جوہر جام جم از طینت کان دگر ست تو توقع ز گل کوزہ گراں میداری (جام جم کا جوہر دوسرے کان کی اصل مٹی سے ہے، اور تم کیچڑ سے دیگ بنانے کی توقع رکھتے ہو ) امام بخاری امام حافظ الاسلام امیر المؤمنین علم حدیث شریف محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ ۱۹۴ھ میں پیدا ہوئے، یہ مبارک سال قرون مشہود لہا بالخیر کے زمانے میں یقینی طور پر داخل ہے، ان کی وفات ۲۵۶ھ میں ہوئی، باسٹھ سال کی عمر پائی، موصوف امام احمد احد الائمۃ الاربعۃ کے شاگرد رشید ہیں ، دفن کئے جانے کے بعد ان کی قبر مدت دراز تک مشک کی خوشبو دیتی رہی ؎ کمال ہم نشیں در من اثر کرد وگر نہ من ہماں خاکم کہ ہستم (مجھ میں یہ خوبی ہم نشین کے کمال کا اثر ہے، ورنہ میں تو وہی خاک ہی خاک ہوں ) اے اللہ ! ہم کو بھی لوگ بخاری کہتے ہیں ، کیونکہ ہمارے آباء واجداد (اللہ ہم کو اور ان کو بخشے ) اس بزرگ وار امام کے ہم وطن رہے ہیں ، امید رکھتا ہوں کہ اس شرکت نسبت کی برکات سے محروم نہیں رہوں گا ؎
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter