Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

حضرت عمر پر یہ مسئلہ بھی مخفی رہا کہ حج وعمرہ میں احرام سے پہلے لگائی گئی خوشبو کا اثر احرام کے بعد تک محرم پر باقی رہنا اور محرم شخص کے لئے قربانی کے بعد اور طواف افاضہ سے پہلے خوشبو کا استعمال کرنا جائز ہے، سنت صحیحہ اس پر ناطق ہے، کذا فی الاعلام۔ حضرت عمر نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ نماز میں شک کرنے والے کے بارے میں مذاکرہ کیا، اس باب میں ان کو حدیث نہیں پہنچی تھی، عبدالرحمن بن عوف نے آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ نے شک کو جھٹک دینے اور یقین پر بنا کرنے کا حکم دیا ہے، جیسا کہ رفع الملام میں بیان کیا گیا ہے۔ شیخ الاسلام فرماتے ہیں کہ یہ وہ مقامات ومسائل ہیں جنہیں حضرت عمر نہیں جانتے تھے ، جب تک ان کے جیسا کوئی یہ حدیثیں ان کو نہ پہنچاتا ، ان کے علاوہ اور مقامات بھی ہیں جن کے بارے میں سنت واردہ ان تک نہیں پہنچی ہے، ان مواقع پر انہوں نے قضا اور فتوی بغیر سنت (حدیث) کے دیا ہے، ان بعض حدیثوں کا نہ پہنچنا اور مخفی رہنا حضرت عمر میں کوئی عیب کی بات نہیں ہے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان جو علم وفضل بالخصوص تقوی، حیاء اور جود وسخا میں اپنا ایک مقام رکھتے تھے ، ان کو بھی کئی حدیثوں کا علم نہیں تھا، مثلا یہ حدیث کہ جس عورت کا خاوند وفات پائے وہ موت والے مکان میں عدت گزارے گی ، حضرت عثمان کے علم میں نہیں تھی ، ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی بہن فریعہ بنت مالک نے اپنا قصہ ان سے بیان کیا کہ جس وقت ان کے شوہر کا انتقال ہوا تو آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ’’امکثی فی بیتک حتی یبلغ الکتاب أجلہ‘‘[1] ( اپنے گھر میں عدت پوری ہونے تک ٹھہری رہو) تب حضرت عثمان اسی پر عمل کرنے لگے۔ ایک مرتبہ حالت احرام میں لوگوں نے ان کے پاس شکار کا گوشت بطور تحفہ بھیجا، گویا
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter