Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

کہ لعنت کو حرام کرنے والی عام نصوص وعید کو متضمن ہیں ، پس اگر محل اختلاف پر نصوص سے استدلال جائز نہیں ہوگا تو مختلف فیہ کی لعنت پر بھی ان سے استدلال جائز نہیں ہوگا، جیسا کہ پہلے گذرا ۔ اگر لوگ کہیں کہ اس لعنت کی تحریم پر ہم اجماع سے استدلال کرتے ہیں ، تو کہا جائے گا کہ اہل فضل میں سے کسی معین فرد کی لعنت کی تحریم پر اجماع منعقد ہوا ہے، رہی لعنت موصوفہ تو تم جان چکے ہو کہ اس میں اختلاف پڑا ہوا ہے، اور یہ بات بھی گذر چکی ہے کہ لعنت موصوفہ اس کے ہر فرد کو لاحق ہونے کے لئے مستلزم نہیں ہے، مگر اس وقت کہ اس کی شرطیں پائی جائیں ، اور درمیان سے موانع ختم ہوجائیں ، حالانکہ حالت ایسی نہیں ہے۔ سائل کو یہ جواب بھی دے سکتے ہیں کہ ان حدیثوں کو محل خلاف پر محمول کرنے کے منع پر دلالت کرنے والی دلیلیں جن کا بیان پہلے ہوا ہے، یہاں پر بھی وارد ہوئی ہیں ، اور یہ دلیلیں اس مقام میں سوال مذکور کو باطل ٹھہراتی ہیں ، جس طرح کہ اصل سوال کو باطل کرتی ہیں ، اور یہ چیز اس باب سے نہیں ہے کہ دلیل کو دوسری دلیل کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ بنائیں ، یہاں تک کہ اس طول کلامی کے باوجود یہ کہہ سکیں کہ یہ ایک دلیل زیادہ نہیں ہے، کیونکہ اس بیان سے مقصود مظنون محذور کا بیان ہے، اور وہ دونوں تقدیر پر لازم آتا ہے، پس محذور نہیں ہوگا ، بلکہ ایک دلیل ہوگی جو نصوص سے محل اختلاف کے ارادے پر اور اس میں محذور نہ ہونے پر دلالت کرتی ہے، اور مطلوب پر اس مقدمہ کا دلیل ہونا جس میں دوسرے مطلوب کی دلیل ہو ، کوئی معیوب بات نہیں ہے، اگرچہ دونوں مطلوب ایک دوسرے کو لازم ملزوم ہوں ۔ گیارہواں جواب : احادیث وعید جو تحریم کی مقتضی ہیں ان پر عمل واجب ہونے کے بارے میں علماء متفق ہیں ، اور بات صرف اتنی ہے کہ بعض علماء نے اخبار آحاد بالخصوص جو وعید کے بارے میں آئی ہیں ، ان پر عمل کے بارے میں اختلاف کیا ہے، لیکن تحریم کے بارے میں کوئی لائق
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter