Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

112
امام صاحب کے اقوال میں سے ان مذکورہ سات اقوال کی بطور نمونہ اس جگہ نشاندہی کی گئی ہے، ورنہ شیخ محمد حیات سندی رحمہ اللہ نے کہا ہے: ’’ لو تتبع الانسان النقول لوجد أکثر مما ذکر، قال: ودلائل العمل بالخبر أکثر من أن تذکر‘‘[1] (اگر کوئی انسان امام صاحب سے مروی اقوال کا تتبع کرے تو مذکورہ اقوال سے بہت زیادہ پائے گا ، مزید کہا: حدیث پر عمل کے دلائل اتنے زیادہ ہیں کہ ان سب کو ذکر نہیں کیا جاسکتا ) فی الواقع امام صاحب ان کے تلامذہ اور دیگر متقدمین حنفیہ سے بہت سی نقول کتب حنفیہ میں مذکور ہیں ، یہ مختصر کتاب ان سب کے نقل کرنے کی تاب نہیں رکھتی ہے، جس کو قلیل سے تشفی نہ ہو اس کے لئے کثیر بھی نفع بخش نہیں ہوتا ۔ ان کتابوں کے نام جن میں یہ ساتوں اقوال مرقوم ومنقول ہیں ، ہماری کتاب الدین الخالص میں ان اقوال کے نشان ومکان مفصل مذکور ہیں ۔ (٭) حضرت امام علیہ الرحمۃ نے یہ ارشادات اس وقت فرمائے ہیں جب زمانہ، تقلید کا زمانہ نہ تھا ، اور کوئی شخص اس نامبارک لفظ کا نام ونشان بھی نہیں جانتا پہچانتا تھا، کیونکہ باتفاق اہل علم اس بدعت کا ظہور قرون مشہود لہابالخیر کے بعد ہوا ہے، اور ۴۰۰ھ میں اس کی ابتداء تھوڑی تھوڑی عوام میں رونما ہوئی، یہاں تک کہ دار السلام بغداد سے سلطنت اسلامیہ کے زوال کے بعد جاہلوں اور عوام نے ان چاروں اماموں کی تقلید کے وجوب پر اتفاق کرلیا، میں نے غلط کہا، تقلید کے وجوب پر متفق نہیں ہوئے بلکہ تقلید میں ان کو علم وعمل کی سہولت نظر آئی، اور خود کو دور اول کے علوم سے متصف ہونے اور عاجل پر آجل کے اختیار کرنے سے قاصر پایا ، تو ان مذاہب کی موافقت کر بیٹھے۔
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter