Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

(۴) مفوضہ عورت کے حکم کی حدیث ، جیسا کہ جامع ترمذی، اعلام اور حجۃ اللہ میں ہے۔ (۵) مجمع البحار میں ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سورۃ اللیل میں ﴿و الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ﴾ پڑھتے تھے، جو اولا نازل ہوئی تھی، اس کے بعد ﴿وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ﴾ اتری، اس کو ابن مسعود او ابودرداء نے نہیں سنا، اور باقی لوگوں نے سنا اور مصحف میں ثابت رکھا، اسی کے ساتھ یہ بات بھی رہی کہ ابن مسعود کو معوذتین کے متعلق یہ گمان تھا کہ یہ قرآن سے نہیں ہیں ، انتہی۔ ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ کو اس حدیث کی اطلاع نہیں تھی کہ بیٹی کے ساتھ پوتی وارث ہوتی ہے، جیسا کہ صحیح بخاری ، اعلام اور ایقاف میں مذکور ہے، اسی طرح ان کو کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی حدیث معلوم نہیں تھی، جیساکہ بخاری میں ہے۔ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو یہ حدیث معلوم نہیں تھی کہ حائض عورت طواف صدر کے بغیر کوچ کرسکتی ہے، جیسا کہ صحیح بخاری، شرح مسلم اور ایقاف میں ہے، دوسری حدیث جس میں مفوضہ عورت کے مہر کا ذکر ہے، اور ترمذی نے اس کو روایت کیا ہے، اس سے بھی وہ ناواقف تھے۔ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو نکاح متعہ سے نہی کی حدیث نہیں پہنچی تھی ، جیسا کہ صحیح مسلم اور شرح نووی میں ہے۔ فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنہا پر حدیث ’’لا نرث ولا نورث‘‘ مخفی رہی، اسی وجہ سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث کے مسئلے میں ناراض ہو کر ان سے بات کرنی چھوڑ دیا تھا، جیسا کہ یہ قصہ صحیح مسلم میں ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھی کئی حدیثیں نہیں پہنچی تھیں ، جن میں سے چند یہ ہیں : (۱) شب معراج میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے رب کو دیکھنے کی حدیث جو صحیح مسلم میں ہے۔ (۲) اہل میت کے رونے کے سبب میت کو عذاب ہونے کی حدیث، جو صحیح بخاری میں ہے۔
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter