Maktaba Wahhabi

ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع

مؤلف: نواب صدیق حسن خاں بھوپالی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی انڈیا

سال شائع: 2009

مترجم: مولانا محمد اعظمی

ایسی حقیقت ہے کہ اس معاملہ کا دانا اور اس سے آگاہ شخص اس میں کوئی شک نہیں کرتا ہے۔ کوئی قائل یہ نہیں کہہ سکتا کہ جو شخص بہت زیادہ حدیثیں نہیں جانتا ہے وہ مجتہد نہیں ہے، کیونکہ اگر مجتہد میں یہ شرط مقرر کریں کہ وہ احکام سے متعلق تمام اقوال وافعال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عالم ہو، تو امت میں کوئی مجتہد نہیں رہ جائے گا ، بلکہ عالم کی بڑی سے بڑی حد یہ ہے کہ جمہور یا ان کا بڑا طبقہ اس کو اس طور پر جانتا ہو کہ کثیر میں سے قلیل حصہ اس پر مخفی ہوسکتا ہے، پھر کبھی یہ قلیل مقدار ایسی حدیث کے مخالف پڑسکتی ہے جو اس تک پہنچی نہیں ہے، اس حالت میں اس عالم کو معذور سمجھنا چاہئے، انتہی۔ اس مضمون کا بعض حصہ ایقاف میں بھی ذکر کیا ہے، اور ابن قیم کے حوالے سے معمولی تغیر اور کچھ زیادتی کے ساتھ بیان کیاہے، ابوعمر اور ابن عبدالبر نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی شخص نہیں آیا ہے جس پر بعض حدیثیں مخفی نہیں رہی ہیں ، حدیث کے یہ تمام دفاتر اور کتابیں ائمہ کرام کے ختم زمانہ کے بعد مدون اور مجموع ہوئی ہیں ، پھر بھی ان میں تمام احادیث کا منحصر ہونا ممکن نہیں ہے، اسی طرح ان کے وجود میں آنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ یہ قریب قریب بھی تمام احادیث کو محیط ہوں گی، انتہی۔ شیخ مسند احمد محدث دہلوی نے انصاف میں لکھا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی احادیث ایسی ہیں کہ ان کو صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے سوائے ایک دو شخص کے کسی نے روایت نہیں کیا ہے، اسی طرح ایک دو صحابی سے ایک دو تابعی سے زیادہ نے ان کو اخذ نہیں کیا ہے، اسی طرح سلسلہ بسلسلہ اور بہت سی حدیثیں ایسی ہیں کہ ان کو ایک شہر یا دو شہر سے زیادہ کے لوگ روایت نہیں کرتے ہیں ، اسی لئے بعض صحیح حدیثیں اس طبقہ کے دوسرے علماء کو نہیں پہنچیں ، ناچار ان لوگوں نے اپنے پیش روؤں کی اقتدا کرتے ہوئے اپنی رائے سے فتوی دیا ، پھر طبقۂ ثانیہ یا اس کے بعد کے حفاظ جامعین کے زمانہ میں دقت نظری وباریک بینی سے کام لیتے ہوئے علماء ملکوں ، شہروں اور اطراف وجوانب کا سفر کرنے لگے، تو مخفی حدیثیں ظاہر وباہر ہونے لگیں اور ان لوگوں کے پاس ہر شہر کے فقہاء وعلماء کی احادیث وآثار فراہم ہوتی گئیں ۔
x
صفحہعنوان
13عرض مترجم
18ترک حدیث کے اعذار واسباب
18پہلا سبب:
19خلفاء راشدین وغیرہم
19حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
20حضرت عمر رضی اللہ عنہ
24حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
25حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ
27ابن عباس رضی اللہ عنہما
27ابن عمر رضی اللہ عنہ
28عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
31امام اعظم رحمہ اللہ
31امام مالک رحمہ اللہ
32امام شافعی رحمہ اللہ
35سبب دوم :
36تیسرا سبب :
39چوتھا سبب:
39پانچواں سبب:
40چھٹواں سبب:
41ساتواں سبب :
42آٹھواں سبب:
43نوواں سبب:
44حاصل :
45دسواں سبب :
47فائدہ :
48لحوق وعید بفاعل
52موانع لحوق وعید
54شخص معین کو وعید لاحق ہونے کے موانع
55متروک احادیث کی دو قسمیں
58وعید کا تعلق امور علمیہ سے ہے
59فعل میں احتیاط
60احادیث وعید واجب العمل ہیں
69سوال:
69جواب :
70دوسرا جواب :
71تیسرا جواب :
71چوتھا جواب:
72پانچواں جواب :
73مفسدہ عام مفسدہ خاص سے کمتر ہے
74چھٹواں جواب :
77ساتواں جواب :
77آٹھواں جواب :
78نواں جواب:
80دسواں جواب :
85گیارہواں جواب :
86بارہواں جواب :
91خلاصۂ کلام
92ائمہ اربعہ
92امام اعظم
95’’ قرن ‘‘ کی تحقیق
97قرون خیر کی تحدید
98امام مالک
98امام شافعی
99امام احمد بن حنبل
99مناقب امام ابو حنیفہ
102مناقب امام مالک وشافعی واحمد
104بعض علم وفن اور تقلید کے خواص
104اقوال امام ابو حنیفہ
105قول اول :
106دوسرا قول:
107وجوہ ترجیح :
107تیسرا قول :
108چوتھا قول:
109پانچواں قول:
109چھٹواں قول :
110ساتواں قول:
113اقوال امام مالک
116اقوال امام شافعی
124اقوال امام احمد
124قول اول :
125قول دوم:
126قول سوم:
127منع اجماع:
132امام بخاری
133امام مسلم
134امام ابو داود
134امام ترمذی
134امام نسائی
135امام ابن ماجہ
137المیہ
139بنائے تکفیر
145کفر صریح اور کفر تاویل
146منہج اہل سنت
148عاملین سنت سے شکوہ
149عقائد ومذاہب سے رجوع
157مقصد کتاب ( حرف آخر )
Flag Counter