Maktaba Wahhabi

125 - 265
نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم لوگوں کو اس بات کی خبر نہ کردیں ؟ تو آپ نے فرمایا: بیشک جنت میں سو(۱۰۰) درجے ہیں جنھیں اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لئے تیار کیا ہے، ہر دو درجہ کے درمیان کی دوری آسمان و زمین کی درمیانی مسافت کے مثل ہے، لہٰذا، جب تم اللہ سے مانگو تو فردوس مانگو، کیونکہ وہ جنت کا درمیانی حصہ ہے اور جنت کا سب سے اونچا حصہ ہے، اور اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے، نیز جنت کی نہریں اسی سے پھوٹتی ہیں ۔ جنت کے بلند ترین درجات میں سے ’’وسیلہ‘‘ بھی ہے، چنانچہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ((إذا سَمِعْتُمُ المُؤَذِّنَ، فَقُولوا مِثْلَ ما يقولُ ثُمَّ صَلُّوا عَلَيَّ، فإنَّه مَن صَلّى عَلَيَّ صَلاةً صَلّى اللّٰہُ عليه بها عَشْرًا، ثُمَّ سَلُوا اللّٰہَ لِيَ الوَسِيلَةَ، فإنَّها مَنْزِلَةٌ في الجَنَّةِ،
Flag Counter