Maktaba Wahhabi

136 - 265
معمولی درجہ کا جنتی کون ہوگا؟ اللہ عزوجل نے فرمایا: وہ ایک آدمی ہوگا جو جنتیوں کے جنت میں داخل کئے جانے کے بعد آئے گا، تو اس سے کہا جائے گا کہ جا جنت میں داخل ہوجا، تو وہ کہے گا: اے رب! کیسے داخل ہوں جب کہ لوگ اپنی جگہیں لے چکے ہیں اور اللہ کی نعمتوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں ؟ تو اس سے کہا جائے گا کہ کیا تو اس بات سے خوش ہوگا کہ تیرے لئے دنیا کے بادشاہوں میں سے کسی ایک بادشاہ کی بادشاہت کے برابر نعمتیں ہوں ؟ تو وہ کہے گا: اے پروردگار! میں خوش ہوگیا،تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تیرے لئے وہ اور اس کے مثل، اور اس کے مثل، اور اس کے مثل نعمتیں ہیں ، پانچویں مرتبہ وہ کہے گا کہ اے رب میں خوش ہوگیا، تو اللہ اس سے فرمائے گا: تیرے لئے یہ اور اس کی دس گنانعمتیں ہیں نیزتیرے لئے وہ سب کچھ ہے جو تیری خواہش ہو اور جس سے تیری آنکھ کو لذت ملے‘ تو وہ کہے گا: اے رب! میں خوش ہوگیا۔۔۔ حدیث لمبی ہے۔
Flag Counter