Maktaba Wahhabi

159 - 265
یقینا پرہیزگار لوگ جنتوں میں اور نعمتوں میں ہیں ۔ جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہے اس پر خوش خوش ہیں ،اور ان کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے۔ تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے۔ برابر بچھے ہوئے شاندار تکیے لگائے ہوئے، اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں ) سے کردیئے ہیں ۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو ان تک پہنچادیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے، ہر شخص اپنے اپنے عمل کا گروی ہے۔ ہم ان کے لئے میوے اور مرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے۔ (خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام کی چھینا جھپٹی کریں گے، جس شراب کے سرور میں تو بے ہودہ گوئی ہوگی نہ گناہ۔ نیز ارشاد باری ہے: ﴿ وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ ﴿٢٠﴾ وَلَحْمِ طَيْرٍ
Flag Counter