اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے۔ اور محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے۔ وہ دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے۔ اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا۔ آنیۃ: کے معنیٰ حد درجہ گرم اور جوش مارنے والے کے ہیں ۔[1] نیز ارشاد ہے: ﴿ يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ ﴾[2] اس(جحیم) کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے۔ اہل عرب جب کوئی چیز اس حد تک گرم ہوجاتی تھی کہ کسی چیز کے اس سے زیادہ گرم ہونے کا تصور ہی نہ ہو تو اسے’’آن حرہ‘‘ کہتے تھے ‘ یعنی انتہائی گرم ہوگیا۔[3] |
Book Name | جنت و جہنم کے نظارے |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 265 |
Introduction |