Maktaba Wahhabi

44 - 265
’’حدیقہ‘‘ کو حدیقہ شکل اور بناوٹ میں ’’حدقۃ العین‘‘ یعنی آنکھ کی سیاہی اور اس میں پانی کے وجود سے تشبیہ دیتے ہوئے کہاجاتا ہے ‘[1] اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا ﴿٣١﴾ حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا ﴾۔[2] یقینا متقیوں کے لئے کامیابی ہے۔ باغات ہیں اورانگور ہیں ۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن کریم میں ’’جنت‘‘ کا لفظ (واحد) چھیاسٹھ مرتبہ اور ’’جنات‘‘ کالفظ (جمع) انہتر مرتبہ ذکر فرمایا ہے۔[3] (ب) دار السلام (سلامتی کی منزل): اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ لَهُمْ دَارُ السَّلَامِ عِندَ رَبِّهِمْ ﴾۔[4]
Flag Counter