Maktaba Wahhabi

81 - 265
محمداً عبدہ ورسولہ‘‘(میں گواہی دیتا ہو ں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ) اسکے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں وہ ان میں سے جس سے بھی داخل ہوناچاہے داخل ہو جائے۔ عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ سے دنیا اور جنت وجہنم کے بارے میں مروی حدیث میں ہے ‘وہ فرماتے ہیں کہ ہم سے بیان کیا گیا کہ جنت کے پٹوں میں سے دو پٹوں کے درمیان کا فاصلہ چالیس سالوں کی مسافت کے برابر ہے، اور یقینا ایک روز اس پر ایسا بھی آئے گا جس دن وہ بھیڑ بھاڑ سے بھرا ہوگا ۔[1] سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے رویت ہے‘ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’في الجنۃ ثمانیۃ أبواب، فیھا باب یسمی الریان
Flag Counter