Maktaba Wahhabi

83 - 265
قال: ’’نعم، وأرجو أن تکون منھم)) [1] جس نے اللہ کی راہ میں دو جوڑے(چیزیں ) خرچ کئے اسے جنت کے دروازوں سے پکارا جائے گا: کہ اے اللہ کے بندے! یہ بہتر ہے، چنانچہ جو نمازیوں میں سے ہوگا اسے نماز کے دروازے سے بلایا جائے گا، جو مجاہدین میں سے ہوگا اسے جہاد کے دروازے سے بلایا جائے گا،جو روزہ داروں میں سے ہوگا اسے ’’ریان‘‘ نامی دروازے سے بلایا جائے گا اورجو صدقہ کرنے والوں میں سے ہوگا اسے صدقہ کے دروازہ سے بلایا جائے گا، تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پرقربان ہوں ، ان تمام دروازوں سے کسی کا بلایا جانا آسان تو نہیں ہے، لیکن کیا کوئی ایسا بھی ہوگا جسے ان تمام دروازوں سے بلایا جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں ! اور مجھے امید ہے کہ تم بھی ان میں سے ہوگے۔
Flag Counter