Maktaba Wahhabi

90 - 265
داخل ہی ہوجائے گا، چنانچہ اللہ نے حکم دیا اور اسے ناپسندیدہ (نفس پر گراں گزرنے والی اشیاء) سے گھیر دیاگیا، پھر فرمایا: دوبارہ جاؤ اور اسے اور اس میں جنتیوں کے لئے میں نے جوکچھ تیار کررکھا ہے‘ اسے دیکھو، فرماتے ہیں کہ وہ دوبارہ گئے‘ تودیکھا کہ اسے ناپسندیدہ چیزوں سے گھیر دیاگیا ہے، لوٹ کر اللہ عزوجل کے پاس آئے اور فرمایا: تیری عزت کی قسم! مجھے اندیشہ ہے کہ اس میں کوئی داخل ہی نہ ہوسکے گا، (اللہ نے) فرمایا:جاؤ جہنم اور جہنم میں جہنمیوں کے لئے میں نے جو کچھ(عذاب) تیار کررکھا ہے اسے دیکھو، انھوں نے جہنم اور اس میں تیار کردہ اللہ کے عذاب کا مشاہدہ کیا، تو اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ پر سوار ہورہاتھا(یعنی جہنم جوش ماررہی تھی)، لوٹ کر اللہ کے پاس آئے اور فرمایا: تیری عزت کی قسم! اس کے بارے میں سن کر کوئی داخل ہی نہیں ہوسکتا، چنانچہ اللہ نے حکم دیا اور اسے شہوات( جن چیزوں کی طرف نفس کا میلان ہو) سے گھیر دیا گیا، پھر فرمایا: جاؤ دوبارہ جاکر دیکھو، وہ
Flag Counter