Maktaba Wahhabi

99 - 265
دونوں حدیثوں میں تطبیق کی صورت (واللہ اعلم) یہ ہے کہ محتاجوں اور مالداروں کے حالات کے اعتبار سے بعض فقراء مالداروں سے پانچ سو سال پہلے جنت میں جائیں گے اور بعض فقراء (مالداروں سے) چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، جس طرح گنہ گار موحدین اپنے حالات کے سبب دیر تک ٹھہرے رہیں گے، اور فقیروں کے جنت میں پہلے داخل ہونے سے یہ لازم نہیں آتا کہ مالداروں سے ان کے درجات بھی بلند ہوں ، بلکہ بعد میں داخل ہونے والا بسا اوقات اونچے مقام و مرتبہ کا ہوتا ہے گرچہ اس کے علاوہ کوئی اس سے پہلے ہی داخل ہوا ہو، چنانچہ اگر مالدار کی مالداری کا حساب لیا جائے، اوروہ اس پر اللہ کا شکر گزار اور نیکی، بھلائی، صدقہ اور نیک کاموں کے ذریعہ اللہ کا تقرب حاصل کرنے والا پایا جائے، تو وہ اس (جنت )میں پہلے داخل ہونے والے محتاج جس کے پاس یہ اعمال خیر نہیں ہیں سے بلند مرتبہ پر فائز ہوگا، بالخصوص جبکہ مالدار اس محتاج کے اعمال میں بھی شریک ہو اور مزید انجام دیا ہو، اللہ تعالیٰ نیک عمل کرنے والے کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ (در اصل) خصوصیت دو طرح کی
Flag Counter