Maktaba Wahhabi

64 - 92
((لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّہَ بِالرِّجَالِ مِنَ النِّسَائِ وَلَا مَنْ تَشَبَّہَ بِالنِسَائِ مِنَ الرِّجَالِ))[1] ’’جو مرد عورتوں کی مشابہت کرتے ہیں اور جو عورتیں مردوں کی مشابہت کرتی ہیں وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ اور واقعی وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر کیسے ہوں گے؟ اللہ تعالیٰ نے تو ان کو داڑھی دی تا کہ عورت سے امتیاز ہو، لیکن انہوں نے داڑھی منڈھوا کر خلقت کو تبدیل کیا ، ہیجڑے کی شکل کو پسند کیا اور لعنت کے مستحق ٹھہرے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ((لَعَنَ اللّٰہُ الْمُخَنِّثِینَ مِنَ الرِّجَالِ وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَائِ))[2] ’’اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے ان مردوں پر جو ہیجڑے بنتے ہیں اور ان عورتوں پر جو مرد بننے کی کوشش کرتی ہیں۔‘‘ اسی بات سے دور رکھنے کے لیے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو عورتوں کے کپڑے پہننے سے روکا تھا اور فرمایا: ((لَعَنَ اللّٰہُ الرَّجُلَ یَلْبَسَ لِبْسَۃَ الْمَرْاَۃِ وَالْمَرْاَۃَ تَلْبَسُ لِبْسَۃَ الرَّجُلِ))[3] ’’اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے اس مرد پر جو عورت کا لباس پہنتا ہے اور لعنت ہے اس عورت پر جو مرد کا لباس پہنتی ہے۔‘‘ تو جو عورت مصنوعی داڑھی لگا لے وہ مرد کے مشابہ ہو جائے گی اسی طرح جو مرد اپنی داڑھی کو بالکل صاف کر دے وہ عورت کے مشابہ ہو جائے گا۔ اس مرد کے بارے میں جو داڑھی کو بالکل صاف کیے ہوئے ہے کسی بھی عام مسلمان کو سوال کرو تو وہ فوراً جواب دے گا
Flag Counter