Maktaba Wahhabi

371 - 555
إِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ﴾[1] ’’ کوئی ( بھی ) نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کچھ کرے گا ؟ اور نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ وہ کس زمین پر مرے گا ۔ بے شک اللہ تعالیٰ بہت جاننے والا اور نہایت باخبر ہے۔ ‘‘ یعنی کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ اسے موت کہاں آئے گی ؟ گھر میں یا گھر سے باہر ؟ اپنے وطن میں یا دیارِ غیر میں ؟ جوانی میں یا بڑھاپے میں ؟ اپنی آرزوؤں اور خواہشات کی تکمیل کے بعد یا پہلے ؟ کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ أَیْنَمَا تَکُوْنُوْا یُدْرِککُّمُ الْمَوْتُ وَلَوْ کُنْتُمْ فِیْ بُرُوْجٍ مُّشَیَّدَۃٍ﴾[2] ’’ تم جہاں کہیں بھی ہو گے موت تمھیں آپکڑے گی ، گو تم مضبوط قلعوں میں ہو ۔ ‘‘ اور موت سے کوئی شخص راہِ فرار اختیار نہیں کر سکتا ۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّونَ مِنْہُ فَإِنَّہُ مُلَاقِیْکُمْ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلٰی عَالِمِ الْغَیْْبِ وَالشَّہَادَۃِ فَیُنَبِّئُکُم بِمَا کُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴾[3] ’’ کہہ دیجئے کہ جس موت سے تم بھاگ رہے ہو وہ تمھیں پہنچ کر رہے گی ۔ پھر تم سب اس ذات کی طرف لوٹا دئے جاؤ گے جو ہر چھپی ہوئی اور ہر ظاہر چیز کو جاننے والا ہے ۔اور وہ تمھیں تمھارے کئے ہوئے تمام کاموں کے متعلق خبردار کرے گا ۔ ‘‘ عزیزان گرامی ! جو آیات ہم نے اب تک ذکرکی ہیں ان کا خلاصہ یہ ہے کہ موت ایک ایسی اٹل حقیقت ہے کہ جس سے کسی کو چھٹکارا نہیں ۔اور یہ اپنے اس مقررہ وقت پر ہی آتی ہے جس کا کسی کو علم نہیں ۔ اور ہر حال میں آ کر رہتی ہے چاہے کوئی اسے پسند کرے یا نہ کرے ۔ لہٰذا ہر انسان کو موت سے پہلے کا وقت غنیمت تصور کرنا چاہئے اور اسے اللہ تعالیٰ کی اطاعت وفرمانبرداری میں ہی لگانا چاہئے تاکہ جب اس کی موت آئے تو اس کا پروردگار اس سے راضی ہو۔ ورنہ اگر انسان اپنی زندگی مستی اور عیش پرستی میں گذار دے اور اس دوران اس دھوکے میں پڑا رہے کہ ابھی نیکی اور توبہ کرنے کو بہت وقت پڑا ہے اور پھر اسی حالت میں اس کی موت آجائے تو اس سے بڑھ کر سیاہ بختی اور محرومی ٔ قسمت اور کیاہوگی ؟ ارشاد باری ہے : ﴿وَأَنفِقُوا مِن مَّا رَزَقْنَاکُم مِّن قَبْلِ أَن یَأْتِیَ أَحَدَکُمُ الْمَوْتُ فَیَقُولَ رَبِّ لَوْلَا أَخَّرْتَنِیْ إِلَی أَجَلٍ قَرِیْبٍ فَأَصَّدَّقَ وَأَکُن مِّنَ الصَّالِحِیْنَ﴾[4] ’’ اور جو کچھ ہم نے تمھیں دے رکھا ہے اس میں سے موت کے آنے سے پہلے ( ہماری راہ میں ) خرچ کر
Flag Counter