Maktaba Wahhabi

281 - 492
گہرائیوں سے تسلیم کرنا ہے۔ حضرت عبادۃ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا کہ آپ نے ارشاد فرمایا:(مَنْ شَھِدَ أَن لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللّٰہِ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ النَّارَ) ’’ جو آدمی یہ گواہی دے کہ اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اﷲ کے رسول ہیں تو اس پر اللہ تعالی نے جہنم حرام کردی ہے۔‘‘[1] اسی طرح حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (إِنِّی لَأعْلَمُ کَلِمَۃً لَا یَقُولُہَا عَبْدٌ حَقًّا مِّنْ قَلْبِہِ فَیَمُوتُ عَلٰی ذَلِکَ إِلَّا حَرَّمَہُ اللّٰہُ عَلَی النَّارِ) ’’ میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ جس کو کوئی بندہ سچے دل کے ساتھ پڑھے ، پھر اسی پر اس کی موت آجائے تو اسے اللہ تعالی جہنم کی آگ پر حرام کردیتا ہے۔‘‘[2] اور حضرت عتبان رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (إِنَّ اللّٰہَ حَرَّم عَلَی النَّارِ مَنْ قَالَ:لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ یَبْتَغِیْ بِذٰلِکَ وَجْہَ اللّٰہِ) ’’ بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم پر حرام کردیتا ہے جو محض اللہ کی رضا کی خاطر لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کہتا ہے۔‘‘ اِن ا حادیث سے یہ ثابت ہوا کہ توحید ِ باری تعالی کا دل سے اقرار کرنا جہنم سے آزادی حاصل کرنے کا سبب بنتا ہے۔اور توحید کی ضد ہے شرک جو کہ جہنم میں داخل ہونے کا سبب بنتا ہے جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا:دو واجب کرنے والی چیزیں کونسی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(مَنْ مَّاتَ لَا یُشْرِکُ بِاللّٰہِ شَیْئًا دَخَلَ الْجَنَّۃَ ، وَمَنْ مَّاتَ یُشْرِکُ بِاللّٰہِ دَخَلَ النَّارَ) ’’جس شخص کی موت اس حالت میں آئے کہ وہ کسی کو اﷲ کے ساتھ شریک نہیں ٹھہراتا تھا تووہ جنت میں داخل ہوگا۔ اور جس آدمی کی موت اس حالت میں آئے کہ وہ اﷲ کے ساتھ شرک کرتا تھا تو وہ جہنم میں داخل ہوگا۔‘‘[3] توحید اور شرک دو متضاد چیزیں ہیں اور یہ دونوں کسی ایک شخص میں جمع نہیں ہو سکتیں۔اگرکوئی شخص توحید ِ خالص کو مانتا اور اس کو دل سے تسلیم کرتاہو تو وہ یقینی طور پر شرک سے بچنے والا ہو گا۔اور اگر کوئی شخص شرک کرتا ہو تو وہ یقینا
Flag Counter