Maktaba Wahhabi

322 - 492
بارودی بیلٹ باندھ کر لوگوں میں گھس جائے اور دھماکہ کرکے اپنے آپ کو بھی مار دے اور دیگر کئی لوگوں کو بھی مار ڈالے ، یہ اِس قدر سنگین گناہ ہے کہ اللہ تعالی نے جان بوجھ کرکسی ایک مومن کو قتل کرنے پر پانچ وعیدیں سنائی ہیں۔باری تعالی کا فرمان ہے:﴿وَمَنْ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُہُ جَہَنَّمُ خَالِدًا فِیْہَا وَغَضِبَ اللّٰہُ عَلَیْْہِ وَلَعَنَہُ وَأَعَدَّ لَہُ عَذَابًا عَظِیْمًا﴾ ’’ اور جو کوئی کسی مومن کو قصدا قتل کر ڈالے اس کی سزا جہنم ہے(یہ پہلی وعید)، اس میں وہ ہمیشہ رہے گا(یہ دوسری وعید)، اس پراللہ تعالی کا غضب ہے(یہ تیسری وعید)، اس پر اللہ تعالی کی لعنت ہے(یہ چوتھی وعید)اور اس نے اس کیلئے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے(یہ پانچویں وعید)‘‘[1] بہر حال خود کشی جیسی بھی ہو ، اس کے نتیجے میں صرف خود کشی کرنے والا ہی مرے یا وہ اپنے ساتھ کئی اور لوگوں کو بھی مار ڈالے ، دونوں طرح حرام ہے۔اس لئے اس کا تصور بھی نہیں کرنا چاہئے۔ اپنے آپ کو ہلاک کرنے کی کچھ اور صورتیں ! اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں:﴿وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْکُمْ اِلَی التَّھْلُکَۃِ ﴾ ’’ اور اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو۔‘‘[2] اپنے آپ کو ہلاک کرنے کی ایک صورت تو یہ ہے کہ کوئی شخص اپنا گلا گھونٹ کر مر جائے ، یا تیز دھار آلے کے ساتھ اپنا گلا کاٹ دے ، یا زہریلی ادویات استعمال کرکے یا خود کار اسلحے سے اپنے آپ کو نشانہ بنا کر چند لمحات میں ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کردے۔ اور دوسری صورت یہ ہے کہ وہ فوری طور پرچند لمحات میں ہی اپنا خاتمہ نہ کرے بلکہ ایسی چیزیں استعمال کرے کہ جو رفتہ رفتہ اسے موت کی گھاٹی میں اتار دیں ! مثلا نشہ آور چیزوں کا استعمال اور سگریٹ نوشی کرنا۔سگریٹ ایسی نا مراد چیز ہے کہ اس کی وجہ سے سگریٹ نوشی کرنے والا کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔عالمی اعداد وشمار کے مطابق اس خطرناک مرض کا سب سے بڑا سبب سگریٹ نوشی کرنا ہے۔سگریٹ نوشی کرنے والا شخص اپنے آپ کو اندر سے جلاتا ہے اور اس کے دھویں کے ساتھ اپنے آپ کو ہلاک کرتا ہے۔ اِس کی ایک اور صورت یہ ہے کہ کوئی شخص مالی پریشانیوں کی بناء پر اپنے جسم کا کوئی اہم عضو بیچ دے ، جبکہ اسے معلوم ہے کہ اس کے اعضاء اللہ رب العزت نے اس کے جسم میں فٹ کئے ہیں ، اور ہر عضو کو اس کی صحیح جگہ پر فٹ کیا گیا ہے اور ہر ایک کا کام بھی متعین ہے ، اگر کسی عضو کو اس کی اصل جگہ سے ہٹا دیا جائے یا اسے جسم سے الگ کردیا
Flag Counter