Maktaba Wahhabi

95 - 492
معانی اور احکام کا استنباط کر سکیں اور نہ ہی وہ علم پر عمل کرنے کی بہت زیادہ کوشش کرتے ہیں۔اور وہ علم کو محفوظ کرتے ہیں تاکہ کوئی ضرورتمند طالب علم اور ان کے علم کا پیاسا جو اس سے نفع حاصل کرنے اور دوسروں کو نفع پہنچانے کا اہل ہو تو وہ ان سے اسے حاصل کرکے فائدہ اٹھائے۔سو یہ لوگ اگرچہ اپنے آپ کو اس علم سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچاتے لیکن دوسروں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ تیسری قسم:ایک زمین وہ ہوتی ہے جو نہ خود بارش کے پانی سے فائدہ اٹھاتی ہے اور نہ ہی دوسروں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔اسی طرح کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس نہ تو حفظ کرنے والے دل ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس سمجھ ہوتی ہے تو وہ نہ خود اس علم سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔‘‘ [1] آخر میں ایک بار پھر اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس عظیم کلمہ کو سمجھنے ، اس کی شروط کو پورا کرنے اور اس پر ہمیشہ قائم رہنے کی توفیق دے۔اور اسی پر ہمارا خاتمہ فرمائے۔
Flag Counter