Maktaba Wahhabi

145 - 197
’’آپ کا اس پر (سوار ہوکر) سفر کا ارادہ ہے یا آپ نے اس کے گوشت (کے کھانے) کا قصد کیا ہے؟‘‘ میں نے کہا: ’’بَلْ أَرَدْتُّ عَلَیْہَا الْحَجَّ۔‘‘ (بلکہ میرا اس پر (سوار ہوکر) حج (کے لیے جانے) کا ارادہ ہے۔) انہوں نے کہا: ’’فإِنَّ بِخُفِّہَا نَقَبًا۔‘‘ (سو بے شک اس کے کُھر میں پتلا پن ہے۔) (راوی نے)بیان کیا: ’’انہوں (یعنی خریدار) نے کہا: ’’أَصْلَحَکَ اللّٰہُ! مَا تُرِیْدُ إِلٰی ہٰذَا؟ تُفْسِدُ عَلَيَّ؟‘‘[1] (اللہ تعالیٰ آپ کی اصلاح فرمائیں! آپ کا اس (بات کے کرنے) سے کیا مقصود ہے؟ آپ میرے لیے (میرا سودا) خراب کر رہے ہیں؟) انہوں نے کہا: ’’إِنِّيْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ: ’’لَا یَحِلُّ لِأَحَدٍ یَّبِیْعُ شَیْئًا أَ لَّا یُبَیِّنَ مَا فِیْہِ، وَلَا یَحِلُّ لِمَنْ یَعْلَمُ ذٰلِکَ أَ لَّا یُبَیِّنَہٗ۔‘‘[2]
Flag Counter