Maktaba Wahhabi

47 - 197
دماغی سوچ بچار چھوڑ کر، پھٹے پرانے چیتھڑوں کی طرح زمین پر گرے رہنا اور ردّی گوشت کی طرح تختہ پر پڑے رہنا ہے۔ یقینا ایسا کرنا شریعت میں حرام ہے۔ توکل کرنے والوں کی اسلام میں تعریف کی گئی ہے اور یہ کیسے ممکن ہے، کہ حرام کا ارتکاب کرنے والے شریعت کی نگاہ میں قابلِ تعریف قرار دیے جائیں؟ اس بارے میں حق کو آشکارا کرنے کی غرض سے ہم کہتے ہیں: ’’توکل کا اثر بندے کی اس سعی و کوشش میں ظاہر ہوتا ہے، جو اپنے مقاصد کے حصول کی خاطر کرتا ہے۔‘‘ امام ابوقاسم قشیری بیان کرتے ہیں: ’’توکل کی جگہ دل ہے اور جب بندے کے دل میں یہ بات راسخ ہوجائے، کہ رزق اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے ، اگر تنگ دستی آئی، تو تقدیرِ الٰہی سے، آسانی ہوئی، تو ان کی عنایت و نوازش سے۔ایسی کیفیت حاصل ہونے کے بعد ظاہری حرکت توکل کے منافی نہیں۔‘‘[1] درجِ ذیل حدیث بھی اس بات پر دلالت کرتی ہے، کہ توکل کا تقاضا رزق کے حصول کے لیے کوشش کا ترک کرنا نہیں۔ امام ابن حبان اور امام حاکم نے حضرت عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا: ’’أُرْسِلُ نَاقَتِیْ وَأَتَوَکَّلُ۔‘‘ ’’میں اپنی اونٹنی کو کھلا چھوڑ دیتا ہوں اور توکل کرتا ہوں۔‘‘ قَالَ: ’’ اِعْقِلْہَا وَتَوَکَّلْ۔‘‘ [2]
Flag Counter