Maktaba Wahhabi

42 - 90
کہ صرف مومن ہی مجھ سے محبت کرے گا،اور وہ منافق ہی ہو گا جو مجھ سے بغض رکھے گا۔‘‘[مسلم:۷۸] ٭ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشرۃ مبشرۃ والی حدیث میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا نام لے کر انھیں جنتی قرار دیا۔[مسند احمد:۱/۱۸۸ باسناد صحیح] ٭ ایک اور بشارت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم رضی اللہ عنہ حراء پر تھے،آپ کے ساتھ ابو بکر،عمر،عثمان،علی،طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہم بھی تھے،یہ سب حضرات جس چٹان پر کھڑے تھے اس نے حرکت کی،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(اِہْدَأْ فَمَا عَلَیْکَ إِلاَّ نَبِیٌّ أَوْ صِدِّیْقٌ أَوْ شَہِیْدٌ)[مسلم:۲۴۱۷] ’’آرام سے رہو کیونکہ تم پر نبی،صدیق اور شہید کے علاوہ کوئی نہیں۔‘‘
Flag Counter