Maktaba Wahhabi

341 - 677
اسی رائے کو فقہ شافعی کے متبعین سے قاضی اور متولی[1] اور حافظ ذہبی نے بھی ایک جگہ اسے تسلیم کیا ہے۔[2] اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی[3] اور علامہ عینی نے[4] بلکہ ابن عربی[5] نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس میں کوئی اختلاف ہی نہیں ۔[6] لیکن یہ قول غیر صحیح ہے اور اختلاف موجود ہے اور کچھ علماء نے سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر فضیلت دی ہے۔ آمدی نے ’’ابکار الافکار‘‘ میں لکھا ہے کہ یہ اہل سنت کا مذہب ہے۔[7] اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کہا کہ یہ رائے اکثر اہل سنت کی ہے۔[8] اس رائے کے لیے سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی اس حدیث سے استدلال کیا جاتا ہے: ’’سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تمام عورتوں سے اس طرح افضل ہے جس طرح تمام کھانوں سے ثرید افضل ہے۔‘‘[9] اور اس طرح کی متعدد احادیث سے بھی استدلال کیا جاتا ہے اور کچھ علماء کی رائے میں اس مسئلہ میں
Flag Counter