Maktaba Wahhabi

556 - 677
اور بلند اخلاق کا اعلیٰ نمونہ تھیں ۔ یہ سیّدہ معاذہ ہیں جو سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے حدیث روایت کرتی ہیں کہ تم عورتیں اپنے خاوندوں کو پانی سے استنجاء کرنے کا حکم دو کیونکہ مجھے ان کو کہتے ہوئے شرم آتی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح کیا کرتے تھے۔[1] مثلاً ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس عورتیں اکٹھی ہوتیں اور وہ انھیں نماز کی امامت کرواتیں ۔[2] یا ہماری امی جان عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آ جاتی تھیں ۔[3] نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے گھرانے علم، عبادت اور فقہ کے گھر تھے۔ وہ سائلین سے دُور نہیں تھے، یا راہنمائی کے لیے آنے والوں سے دُور نہیں تھے۔ وہ ایسے معاشرے میں تھے جس میں علم کی کرنیں چہار سو پھیلی ہوئی تھیں اور وہ دین سے محبت کرنے والا معاشرہ تھا اور خیر و ہدایت اس کی منزل مقصود تھی۔ جب یہ ثابت ہو چکا اور یہی صحیح ہے کہ ہماری امی جان شریعت اور تفہیم دین کے لحاظ سے ایک بلند مقام کی مالک تھیں اور جیسا کہ ہمیں معلوم ہو چکا ہے وہ شرم و حیا او رعفت و عصمت کا پیکر تھیں ہم نے اس روایت کے وہی معانی بیان کیے ہیں جو اس ذات کریمہ کو لائق تھے اور اس خباثت اور غلاظت سے ہمیں کوئی واسطہ نہیں جو روافض اور ان کے ہم نوا اپنے بیمار دلوں اور ذہنوں کی وجہ سے پھیلاتے رہتے ہیں کہ وہ ایک ایسی عورت تھی جو غیر محرم مردوں کے سامنے کپڑے اتار کر غسل کرتی تھیں ۔ شرم و حیا اور ستر و حجاب کی اسے کوئی ضرورت نہ تھی۔ ایسی رذالت تو عام مومن عورت کو بھی زیب نہیں دیتی جو پاک دامن طاہرہ طیبہ اور
Flag Counter