Maktaba Wahhabi

590 - 677
سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے اہل بصرہ کے معروف گھرانوں کی چالیس خواتین بھی ان کے ہمراہ کر دیں اور علی رضی اللہ عنہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے حقیقی بھائی محمد بن ابی بکر کو ان کے ساتھ بھیج دیا۔ جس دن عائشہ رضی اللہ عنہا کا قافلہ روانہ ہونا تھا علی رضی اللہ عنہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے دروازے پر کھڑے ہو گئے اور لوگ بھی آپ رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھے۔ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے گھر سے پالکی میں سوار ہو کر نکلیں تو انھوں نے لوگوں کو الوداعی کلمات کہے اور ان کے لیے دعا کی۔ انھوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! کوئی ایک دوسرے کو ملامت نہ کرے۔ اللہ کی قسم! پہلے پہلے میرے اور علی کے درمیان صرف اسی قدر معاملات تھے جیسے کسی بھی عورت اور اس کے سسرالیوں کے درمیان ہوتے ہیں اور بے شک وہ مجھے ملامت کرنے کا زیادہ حق دار و خود مختار ہے۔ ‘‘ تو علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ’’اللہ کی قسم! انھوں نے سچی بات کی میرے اور ان کے درمیان معاملہ صرف اتنا ہی تھا، جس قدر انھوں نے بتایا اور بے شک دنیا و آخرت میں یہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ہیں ۔ انھیں الوداع کرنے کی نیت سے اور ان کی حمایت پانے کے لیے علی رضی اللہ عنہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قافلے کے ساتھ میلوں تک چلتے رہے اور اس پورے دن تک علی رضی اللہ عنہ نے اپنے دونوں بیٹوں کو عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ کر دیا۔ یہ الوداعی سفر ۳۶ ہجری رجب کے آغاز میں تھا۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس سفر میں مکہ جانے کی نیت کر لی۔ وہ مکہ میں ہی ٹھہری رہیں یہاں تک کہ اس سال حج کیا۔ پھر وہ مدینہ لوٹ آئیں ۔ رضی اللہ عنہم ۔‘‘[1] ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا واقعہ جمل میں شمولیت کا خلاصہ یہ ہے: وہ مسلمانوں کے درمیان صلح کے لیے گئی تھیں اور اپنے بلند مقام و مرتبہ کا لحاظ کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان اصلاح کے لیے گئیں ۔ تاکہ ان سب کے دل مل جائیں ۔ سب متحد و متفق ہو جائیں ۔ ہر پاک صاف و پرخلوص مومن، صاحب تقویٰ جس کا سینہ کینے سے خالی ہو، اس حقیقت کو بخوبی سمجھتا ہے۔ ایسے لوگوں کے سر براہ علی رضی اللہ عنہ ہیں کہ جنھوں نے واقعہ افک کے حوالے سے منافقوں کے پروپیگنڈے سے متاثر لوگوں کو نئے سرے سے قوم کی شکل میں کھڑا کیا اور یہ علی رضی اللہ عنہ ہیں جو اپنی امی کی قدر و منزلت اور جس بزرگی و شرافت کی وہ حق دار تھیں کو پہچانتے تھے۔ ویسا ہی ان کے ساتھ معاملہ کیا اور ان کے ساتھ بہترین
Flag Counter