Maktaba Wahhabi

117 - 180
کامسلمان فکری افق سے عاری ہوتاجا رہا ہے اس لیے عبرت نہیں پکڑتا حالانکہ ہر چیز میں عبرت ہوتی ہے جیسا کہ کسی نے کہا تھا : إِذَا الْمَرْئُ کَانَتْ لَہٗ فِکْرَۃٌ فِیْ کُلِّ شَیْئٍ لَہٗ عِبْرَۃٌ ’’جب آدمی صاحب فکر ہو تو اس کے لیے ہر چیز میں عبرت ہوتی ہے۔ ‘‘ اس لیے اے میرے بھائی ! آج سے ہمت باندھ اور دین جس کا منبع و مصدر قرآن و سنت ہے اس کی فہم حاصل کراور اس طرح اس کو سمجھ جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو سمجھایا تھا اور یاد کر کہ قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے {وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ} (القمر:17،22،32،40)’’چار مرتبہ کہہ کر کہ ’’ہم نے قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے‘‘ … تیرے لیے فہم و فقہ کے راستے ہموار کر دیے ہیں اس لیے بقول شاعر: فکن رجلا رجلہ فی الثری وہامۃ ہمتہ فی الثریا ’’ایسا آدمی بن کہ اس کا پاؤں تو زمین پر ہو اور اس کی ذہنی افتاد اوج ثریا کو چھو رہی ہو۔‘‘ اور یاد رکھو کہ قرآن مجید کا فہم اور اس کی سمجھ بوجھ میں تیری نجات اور عزت ہے غیروں کی غیر اسلامی زبان سیکھو گے تو بے عزت ہی ہوگے عزت نہیں ملے گی اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے واشگاف الفاظ میں باو ر کرادیا ہے : {وَ لَنْ تَرْضٰی عَنْکَ الْیَہُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتِہُمْ.}(البقرۃ:120) ’’اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم !آپ سے یہود و نصاریٰ ہر گز راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ آپ ان کے مذہب کے تابع نہ بن جاؤ گے۔ ‘‘
Flag Counter