Maktaba Wahhabi

118 - 180
عزت کی تلاش اسلام میں کرو جو کامل دین ہے جس کی زبان سب سے اعلیٰ (عربی) ہے۔ اور اسی بات کی وضاحت عمر رضی اللہ عنہ نے ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو کی تھی کہ: ((إِنَّا کُنَّا أَذَلَّ قَوْمٍ فَأَعَزَّنَا اللّٰہُ بِالْإِسْلَامِ فَمَہْمَا نَطْلُبُ الْعِزَّ بِغَیْرِ مَا أَعَزَّنَا اللّٰہُ بِہِ أَذَلَّنَا اللّٰہُ۔))[1] ’’ہم ذلیل قوم تھے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اسلام سے عزت دی اور جب بھی ہم اسلام کے علاوہ عزت تلاش کریں گے ہمیں اللہ تعالیٰ ذلیل کر دے گا۔ ‘‘ اور فرمایا: ((إِنَّ اللّٰہَ أَعَزَّکُمْ بِالْإِسْلَامِ فَمَہْمَا طَلَبْتُمْ الْعِزَّ فِیْ غَیْرِہِ أَذَلَّکُمْ۔)) [2] ’’تمھیں اللہ تعالیٰ نے اسلام کے ساتھ عزت دی تم نے جب بھی اس کے بغیر عزت طلب کی تمھیں ذلیل کر دے گا۔ ‘‘ میری اللہ تعالیٰ سے انتہائی عاجزی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں قرآن مجید کو کما حقہ سمجھنے کی توفیق دے اور اسلام کے ساتھ ہی اپنی عزت کی حفاظت کرنے کی توفیق دے اور ذلت کے راستوں سے بچائے اور قرآن و سنت کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دے اور خاتمہ بالخیر فرما کر جنت الفردوس کا وارث بنائے۔ آمین ****
Flag Counter