Maktaba Wahhabi

131 - 180
رات کی تاریکی میں (ظلمت میں ) بھی اندھا کرنے سے (مارنے سے ) بھی باز نہیں آتی۔ ‘‘ (یعنی سویا ہوا ہو تو پھر بھی موت آسکتی ہے کیونکہ نیند موت کی بہن ہے۔ ) [1] الغرض ! قرآن مجید کا ہر مسلمان پر چوتھا حق یہ ہے کہ قرآن مجید کی انگلی پکڑ کر اس کے ساتھ چلنا شروع کر دے اور جہاں وہ بیٹھا دے وہاں بیٹھ جائے اورجہاں وہ چلادے وہاں چل جائے اور جو حکم کرے اس کی اطاعت کرے اور جس سے روکے اس سے رُک جائے حتیٰ کہ قرآن مجید اس کی زندگی کا لائحہ عمل و نصب العین بن جائے تاکہ ہدی للناس کی اصل روح و حقیقت سامنے آجائے اور قیامت کو یہ ہماری سفارش کرے نہ کہ ہمارے خلاف حجت بنے اور ہمیں جہنم کے سپرد کرے۔ اور ہم سب دنیا میں بھی عزت و راحت و سکون پاسکیں جیسا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم وسلف صالحین نے پایا۔ بقول شاعر: وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہو کر اور تم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن مجید کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین ****
Flag Counter