Maktaba Wahhabi

27 - 89
لائیں ۔ اُن پر واجب ہے کہ وہ ان تمام زبانوں میں اللہ کے احکام کی تبلیغ کریں یہاں تک کہ اللہ کا دین ہر ایک تک اس کی اپنی زبان میں پہنچ جائے، اُس کی زبان عربی ہو یا کوئی دوسری۔ یہ کام آج بکثرت طریقوں سے ممکن ہوچکا ہے جن کا ذکر گزرگیا ہے مثلاً ٹیلیویژن،ریڈیو،صحافت اور دیگر ذرائع ابلاغ ونشریاتی وسائل جو آج میسّر ہیں مگر گذشتہ زمانے میں موجود ہی نہ تھے۔ ایسے ہی واعظین اور خطباء پر واجب ہے کہ کانفرنسوں ،جلسوں ،جمعہ کے خطبات اور تمام اجتماعات میں حسبِ استطاعت اللہ کے دین کی تبلیغ کریں ۔طاقت وعلم کے مطابق دینِ الٰہی کی نشریات واشاعت کا اہتمام کریں ۔تباہ کن اور محزّبِ اَخلاق اشیاء کے افشاء،الحاد ولادینیت، ربِّ کائنات اور رسالت کے انکاراور اکثر ممالک میں کرسچن مشنری کے انتشار اور دیگر گمراہ کن دعوتوں یاتحریکوں کے پیشِ نظر موجودہ دور میں دعوت الیٰ ا للہ عزّوجلّ اور تبلیغ ِ دین عام لوگوں پر فرض اور تمام علماء اور دیندار حکّام پر واجب ہوچکی ہے۔ ان سب کا فرض ہے کہ وہ بقدرِ ہمت اور حسبِ امکان کتابت ومضمون نگاری اور خطابت ومقالہ نویسی سے اللہ کے دین کی تبلیغ کریں ،ریڈیو اور دیگر دستیاب وسائل وذرائع کو بروے کار لائیں ۔ اِس فریضہ سے پہلوتہی نہ کریں اور نہ ہی زید وبکر کے بھروسے پر ہاتھوں پہ ہاتھ رکھے بیٹھے رہیں ۔ کسی بھی گزشتہ زمانے کی نسبت موجودہ دور میں اس عظیم فریضہ اور ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کے لیے باہمی تعاون واشتراک اور شانہ بشانہ چلنے کی اشدّ ضرورت ہے۔کیونکہ اللہ کے دشمنوں نے اتحاد واتفاق اور ہر وسیلہ وطریقہ سے باہمی تعاون کیذریعے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکنے اور اس کے دین میں شکوک وشبہات پیدا کرنے شروع کررکھے ہیں ، اور لوگوں کو ایسے امور کی طرف دعوت دے رہے میں جو انہیں اللہ کے دین سے نکال دیں ۔ لہٰذا تمام اہلِ
Flag Counter