Maktaba Wahhabi

46 - 89
((اَلْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنْ کَا لْبُنْیَانِ یَشُدُّ بَعْضُہٗ بَعْضًا)) [1] ’’ہر مؤمن دوسرے مؤمن کے لیے ایک دیوار کی مانند ہے،جس کے بعض اجزاء بعض دیگر کو مضبوطی اور سہارا دیتے ہیں ۔‘‘ اور ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((اَلْمُؤْمِنُ مِرْأَۃُ اَخِیْہِ الْمُؤْمِنِ)) [2] ’’مؤمن اپنے مؤمن بھائی کے لیے آئینے کی مانند ہے۔‘‘ میرے بھائی!آپ اپنے بھائی کا آئینہ ہیں اور بنیاد کی ایک اینٹ ہیں جس پر اخوّتِ ایمانی کی عمارت قائم ہے،لہٰذ اپنے بھائی کے حقوق کو پہچانو اور اس کے ساتھ حق وصداقت،نصیحت واخلاص اور صدق وصفائی سے پیش آؤ۔ اور آپپر یہ بھی واجب ہے کہ اسلام کو مکمل طور پر اپناؤ۔اس میں سے بعض امور کو اپنا کر بعض اشیاء کو نظر انداز نہ کرجاؤ۔ نہ تو صحیح عقیدہ اختیار کرکے احکام واعمال کو ترک کرو اور نہ ہی اعمال واحکام کو اپنا کر عقیدہ کو چھوڑدوبلکہ اسلام کو کلّی طور پر اپناؤ عقیدہ،عمل،عبادت،جہاد،معاشرت،سیاست اور اقتصادی ومعاشی امور کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرو اور اسلام کو’’ مِنْ کُلِّ الْوُجُوْہ‘‘(مکمل طور پر) اختیار کرو جیسا کہ ارشادِ ربّانی ہے: {یَٰاَ یُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا ادْخُلُوْا فِیْ السِّلْمِ کَافَّٓۃً وَلَا تَتَّبِعُوْاخُطُوَاتِ الشَّیْطٰنِ اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّمُّبِیْنٌo} (سورۃ البقرہ:۲۰۸) ’’اے ایمان والو! اسلام میں کلّی طور پر داخل ہوجاؤ اور شیطانی چالوں کی پیروی نہ کرو، وہ تمہارا ظاہر دشمن ہے ۔‘‘
Flag Counter