Maktaba Wahhabi

45 - 89
عَزِیْزٌ حَکِیْمٌo} (سورۃ التوبہ:۷۱) ’’اور مؤمن مرد وزن ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں ، وہ اچھائی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے ہیں ۔وہ نماز پڑھتے، زکوٰہ ادا کرتے اور اللہ اور اس کے رسول( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کرتے ہیں ۔یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے گا۔اللہ غالب اور حکمت والاہے۔‘‘ اور فرمانِ رب العزّت ہے: {اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَۃٌ فَاصْلِحُوْابَیْنَ اَخَوَیْکُمْ وَاتَّقُوْااللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَo} (سورۃ الحجرات:۱۰) ’’تمام مؤمن آپس میں بھائی بھائی ہیں ،اپنے دوبھائیوں میں باہمی صُلح کروادو اور پرہیزگاری اختیار کروتاکہ تم رحم کیے جاؤ۔‘‘ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((اَلْمُسْلِمُ اَخُوْالْمُسْلِمِ لَا یَظْلِمُہٗ وَلَا یَحْقِرُہٗ وَلَا یَخْذُلُہٗ))[1] ’’ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، وہ نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے حقیر سمجھتا ہے اورنہ ہی اُسے ذلیل کرتا ہے۔‘‘ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، اُس پر واجب ہے کہ اُس کا احترام کرے ،اُس کی تحقیر نہ کرے ،اُس کے ساتھ عدل وانصاف سے پیش آئے اور اللہ تعالیٰ نے جو حقوق اُسے دیئے ہیں اُن کی بجاآوری کرے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ گرامی ہے:
Flag Counter