Maktaba Wahhabi

118 - 156
عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ ] اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الصِّحْۃَ وَالْعِفَّۃِ وَالْاَمَانَۃِ وَ حُسْنَ الْخُلْقِ وَالرِّضَا بِالْقَدْرِ [ رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ [1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے((یا اللہ! میں تجھ سے صحت‘ پاکدامنی‘امانت‘ اچھے اخلاق اور تقدیر پر راضی رہنے کا سوال کرتا ہوں۔))اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 157 ہدایت، تقویٰ، پاکدامنی اور بے نیازی طلب کرنے کی دعا۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم اَنَّہٗ کَانَ یَقُوْلُ ] اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْہُدٰی وَالتُّقٰی وَالْعَفَافُ وَالْغِنٰی [ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے((یا اللہ! میں تجھ سے ہدایت‘تقویٰ‘ پاکدامنی اور بے نیازی کا سوال کرتا ہوں۔))اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 158 نفاق، ریا، جھوٹ اور خیانت جیسی بری عادات سے بچنے کی دعا۔ عَنْ اُمِّ مَعْبَدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ ِصلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ ] اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ مِنَ النِّفَاقِ وَ عَمَلِیْ مِنَ الرِّیَائِ وَ لِسَانِیْ مِنَ الْکَذِبِ وَ عَیْنِیْ مِنَ الْخِیَانَۃِ فَاِنَّکَ تَعْلَمُ خَائِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَ مَا تُخْفِی الصُّدُوْرِ [ رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ [3] (صحیح) حضرت ام معبد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے((یا اللہ! میرے دل کو نفاق سے‘ عمل کو ریا سے‘ زبان کو جھوٹ سے اور آنکھ کو خیانت سے پاک کردے کیونکہ تو آنکھوں کی خیانت اور سینوں کے اندر چھپی باتوں کو جانتا ہے۔))اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter