Maktaba Wahhabi

119 - 156
مسئلہ نمبر 159 مجلس کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے والی دعائیں۔ 1 عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَلَمَّا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْمُ مِنْ مَجْلِسٍ حَتّٰی یَدْعُوْ بِہٰؤُلَآئِ الدَّعْوَاتِ لِاَصْحَابِہٖ ] اَللّٰہُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْیَتِکَ مَا یَحُوْلُ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ مَعَاصِیْکَ وَ مِنْ طَاعَتِکَ مَا تُبَلِّغُنَا بِہٖ جَنَّتَکَ وَ مِنَ الْیَقِیْنِ مَا تُہَوِّنْ بِہٖ عَلَیْنَا مُصِیْبَاتِ الدُّنْیَا وَ مَتِّعْنَا بِاَسْمَاعِنَا وَ اَبْصَارِنَا وَ قُوَّتِنَا مَا اَحْیَیْتَنَا وَ اجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنَّا وَاجْعَلْ ثَارَنَا عَلٰی مَنْ ظَلَمَنَا وَانْصُرْنَا عَلٰی مَنْ عَادَانَا وَ لاَ تَجْعَلْ مُصِیْبَتنَاَ فِیْ دِیْنِنَا وَ لاَ تَجْعَلِ الدُّنْیَا اَکْبَرُ ہَمِّنَا وَ لاَ مَبْلَغَ عِلْمِنَا وَ لاَ تُسَلَّطْ عَلَیْنَا مَنْ لاَّ یَرْحَمُنَا))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (حسن) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کم ہی ایسا ہوا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی مجلس سے اٹھے ہوں اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے لئے یہ دعا نہ مانگی ہو((یا اللہ! تو ہمیں اتنی خشیت عطا فرما جو ہمارے اور ہمارے گناہوں کے درمیان حائل ہو جائے اور ہمیں اتنی اطاعت نصیب فرما جو ہمیں تیری جنت میں پہنچادے اور اتنا یقین عطا فرما جو دنیا کے مصائب سہنے ہمارے لئے آسان بنا دے۔ یا اللہ!جب تک تو ہمیں زندہ رکھے ہمیں کانوں، آنکھوں اور دوسری قوتوں سے فائدہ پہنچا او رہمیں اس فائدے کا وارث بنا(یعنی عمر بھر ہمارے حواس صحیح سلامت رکھ)جو شخص ہم پر ظلم کرے اس سے تو انتقام لے، دشمنوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما، دین کے معاملے میں ہم پر مصیبت نہ ڈال، دنیا کو ہماری زندگی کا سب سے بڑا مقصد نہ بنا نہ ہی دنیا کو ہمارے علم کی منزل مقصود بنا اور ایسے شخص کو ہم پر مسلط نہ فرما جو ہم پر رحم نہ کرے۔))اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ 2 عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((مَنْ جَلَسَ فِیْ مَجْلِسٍ فَکَثُرَ فِیْہِ لَغَطُہٗ فَقَالَ قَبْلَ اَنْ یَقُوْمَ مِنْ مَجْلِسِہٖ ذٰلِکَ ] سُبْحَانَکَ اَللّٰہُمَّ وَ بِحَمْدِکَ اَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْکَ [ اِلاَّ غُفِرَلَہٗ مَا کَانَ فِیْ مَجْلِسِہٖ ذٰلِکَ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جو شخص کسی ایسی مجلس میں بیٹھے جہاں
Flag Counter