Maktaba Wahhabi

120 - 156
فضول باتیں بہت ہوئی ہوں اور اٹھنے سے پہلے وہ یہ دعا مانگ لے((یا اللہ! تو اپنی حمد کے ساتھ(ہر خطا سے)پاک ہے،میں گواہی دیتا ہوں تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں۔تیرے حضور توبہ کرتا ہوں۔))تو اس مجلس میں(کئے گئے)اس کے سارے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 160۔161 مصائب و آلام میں دین پر ثابت قدم رہنے کی دعا۔ عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَتْ : کَانَ اَکْثَرُ دُعَائِ الرَّسُوْلِ صلی اللّٰه علیہ وسلم((یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ))اِنَّہْ لَیْسَ آدَمِیٌّ اِلاَّ وَ قَلْبُہٗ بَیْنَ اِصْبَعَیْنِ مِنْ اَصَابِعِ اللّٰہِ فَمَنْ شَائَ اَقَامَ وَ مَنْ شَائَ اَزَاغَ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا بکثرت مانگا کرتے تھے((اے دلوں کے پھیرنے والے! میرا دل اپنے دین پر جما دے۔))’’کیونکہ ہر آدمی کا دل اللہ تعالیٰ کی دو انگلیوں کے درمیان ہے جسے چاہے راہ راست پر قائم رکھے جسے چاہے بھٹکا دے۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 162 درج ذیل دعا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو سکھائی۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم عَلَّمَہَا ہٰذَا الدُّعَاءِ ] اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ مِنَ الْخَیْرِ کُلِّہٖ عَاجِلِہٖ وَ آجِلِہٖ وَ عَلِمْتُ مِنْہُ وَ مَا لَمْ اَعْلَمْ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الشَّرِّکُلِّہٖ عَاجِلِہٖ وَ آجِلِہٖ مَا عَلِمْتُ مِنْہُ وَ مَا لَمْ اَعْلَمْ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَا سَأَلَکَ عَبْدُکَ وَ نَبِیُّکَ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ بِہٖ عَبْدُکَ وَ نَبِیُّکَ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ الْجَنَّۃَ وَ مَا قَرَّبَ اِلَیْہَا مِنْ قَوْلٍ اَوْ عَمَلٍ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارِ وَ مَا قَرَّبَ اِلَیْہَا مِنْ قَوْلٍ اَوْ عَمَلٍ وَ اَسْأَلُکَ اَنْ تَجْعَلَ کُلَّ قَضَائٍ قَضَیْتَہٗ لِیْ خَیْرًا [ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [2] (صحیح) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ دعا سکھائی((یا اللہ! میں تجھ سے ہر طرح کی بھلائی مانگتا ہوں جلد یا دیر کی جسے میں جانتا ہوں اور جسے میں نہیں جانتا اور تجھ سے پناہ طلب کرتا ہوں ہرطرح کی برائی سے جلد یا دیر کی جسے میں جانتا ہوں اور جسے میں نہیں جانتا۔
Flag Counter