Maktaba Wahhabi

121 - 156
یا اللہ! میں تجھ سے ہر وہ بھلائی مانگتا ہوں جو تجھ سے تیرے بندے اور تیرے نبی نے مانگی اور ہر اس برائی سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی نے پناہ مانگی۔یا اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور ایسے قول و فعل کا بھی جو جنت کے قریب لے جائے۔یا اللہ! میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں آگ سے اور ایسے قول و فعل سے جو آگ کے قریب لے جائے۔ یا اللہ! میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ تونے میرے لئے جس تقدیر کا فیصلہ کیا اسے میرے حق میں بہتر بنا دے۔))اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 163 حالت مسکینی میں زندگی بسر کرنے اور مرنے کی دعا۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ فِیْ دُعَائِہٖ ] اَللّٰہُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا وَاَمِتْنِیْ مِسْکِیْنًا وَاحْشُرْنِیْ فِیْ زُمْرَۃِ الْمَسَاکِیْنِ [ رَوَاہُ ابْنُ اَبِیْ شَیْبَۃَ[1](حسن) حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی دعا میں یہ کہتے ہوئے سنا ہے((یا اللہ! مجھے حالت مسکینی میں زندہ رکھ اور حالت مسکینی میں موت دے اور(قیامت کے دن)مسکینوں کی جماعت میں سے اٹھا۔))اسے ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 164 صبر شکر اور تواضع کے حصول کی دعا۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم ]اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ شُکُوْرًا وَاجْعَلْنِیْ صُبُوْرًا وَاجْعَلْنِیْ فِیْ عَیْنِیْ صَغِیْرًا وَفِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا[ رَوَاہُ الْبَزَّارُ[2] حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ دعا مانگی((یا اللہ! مجھے شکر کرنے والا اور صبر کرنے والا بنا اور اپنی نظر میں چھوٹا اور دوسروں کی نظر میں بڑا بنا دے۔))اسے بزار نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter