Maktaba Wahhabi

143 - 156
مسئلہ نمبر 205 اللہ کو یاد کرنے والا زندہ اور اللہ کی یاد سے غافل انسان مردہ ہے۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی رضی اللّٰهُ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم((مَثَلُ الَّذِیْ یَذْکُرُ رَبَّہٗ وَالَّذِیْ لاَ یَذْکُرُ رَبَّہٗ مَثَلُ الْحَیِّ وَالْمَیِّتِ))مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ اللہ کو یاد کرنے اور نہ کرنے والے کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 206 جس مجلس میں اللہ کا ذکر نہ کیا جائے وہ مجلس قیامت کے دن باعث حسرت ہوگی۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((مَا جَلَسَ قَوْمٌ مَجْلِسًا لَمْ یَذْکُرُوا اللّٰہَ فِیْہِ وَ لَمْ یُصَلُّوْا عَلٰی نَبِیِّہِمْ اِلاَّ کَانَ عَلَیْہِمْ تِرَۃً فَاِنْ شَائَ عَذَّبَہَمُ وَ اِنْ شَائَ غَفَرَلَہُمْ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اگر لوگ کسی ایسی مجلس میں بیٹھیں جس میں نہ اللہ کو یاد کریں نہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں تو وہ مجلس(قیامت کے دن)ان کے لئے باعث حسرت ہوگی۔اگر اللہ چاہے گا تو انہیں سزا دے گا اگر چاہے گا تو معاف کر دے گا۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 207 اللہ کے ننانوے نام یاد کرنے والا جنتی ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((اِنَّ لِلّٰہِ تَعَالٰی تِسْعَۃً وَّتِسْعِیْنَ اِسْمًا، مِائَۃً اِلاَّ وَاحِدًا مَنْ اَحْصَاہَا دَخَلَ الْجَنَّۃَ))مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [3] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں جس نے یاد کئے وہ جنت میں داخل ہوا۔‘‘اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 208 درج ذیل کلمات رسول اللہ ا کو دنیا کی ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں۔
Flag Counter