Maktaba Wahhabi

39 - 156
ہے جو معاف بھی کرتا ہے سزا بھی دیتا ہے۔‘‘اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 14 خاص خاص مواقع پر دعا کے الفاظ تین تین بار دہرانا مسنون ہے۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((مَنْ سَأَلَ اللّٰہَ الْجَنَّۃَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَالَتِ الْجَنَّۃُ ]اَللّٰہُمَّ اَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ [ وَ مَنِ اسْتَجَارَ مِنَ النَّارِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَالَتِ النَّارُ((اَللّٰہُمَّ اَجِرْہُ مِنَ النَّارِ))رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [1] (صحیح) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’جو شخص اللہ سے تین مرتبہ جنت مانگے(اس کے حق میں)جنت کہتی ہے ’یا اللہ! اسے جنت میں داخل فرما ‘اور جو شخص تین مرتبہ آگ سے پناہ مانگے(اس کے حق میں)آگ کہتی ہے ’یا اللہ! اسے آگ سے بچالے۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 15 کسی دوسرے کے لئے مانگنے والے کو پہلے اپنے لئے پھر دوسرے کے لئے دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ اُبَیِّ بْنِ کَعْب ٍرضی اللّٰه عنہ قَالَ : اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ اِذَا ذَکَرَ اَحَدًا فَدَعَا لَہٗ بَدَأَ بِنَفْسِہٖ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2](صحیح) حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کا ذکر کرتے اور اس کے لئے دعا کرتے تو پہلے اپنے لئے دعا فرماتے۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 16 جامع(تھوڑے الفاظ، لیکن زیادہ معانی والی)دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ یَسْتَحِبُّ الْجَوَامِعَ مِنَ الدُّعَاءِ وَ یَدَعُ مَا سِوَی ذٰلِکَ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [3] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جامع دعائیں پسند فرماتے اور دوسری دعاؤں کو چھوڑ دیتے تھے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 17 دعا کے لئے ہاتھ اٹھانے مسنون ہیں۔
Flag Counter