Maktaba Wahhabi

40 - 156
وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر7کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ نمبر 18 ہاتھ اٹھائے بغیر بھی دعا کرنا جائز ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَاقَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم یَدْعُوْ فِی الصَّلاَۃِ یَقُوْلُ ]اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْمَأْثِمِ وَالْمَغْرَمِ [ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں(تشہد اور درود کے بعد)یہ دعا مانگتے ’’الٰہی! میں تیری جناب سے عذاب قبر، مسیح الدجال کے فتنے، موت و حیات کی آزمائش، گناہوں اور قرض سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 19 امام کو دعا کراتے وقت اپنے علاوہ باقی لوگوں کو بھی دعا میں شریک کرنا چاہئے۔ عَنْ ثَوْبَانَ رضی اللّٰه عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ قَالَ : لاَ یَحِلُّ لِاِمْرِئٍ اَنْ یَنْظُرَ فِیْ جَوْفِ بَیْتِ اِمْرِئٍ حَتیّٰ یَسْتَاْذَنْ فَاِنْ نَظَرَ فَقَدْ دَخَلَ وَ لاَ یَؤُمَّ قَوْماً فَیَخُصَّ نَفْسَہٗ بِدَعْوَۃٍ دُوْنَہُمْ فَاِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَہُمْ وَ لاَ یَقُوْمُ اِلَی الصَّلاَۃِ وَ ہُوَ حَقِنٌ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] (صحیح) حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی دوسرے کے گھر میں اجازت لئے بغیر جھانکے اس لئے کہ جب کسی نے جھانکا گویا وہ اس(گھر)میں داخل ہوا۔کوئی شخص جو لوگوں کی امامت کرائے دعا کے وقت دوسروں کے بغیر صرف اپنے لئے دعا نہ کرے، اگر ایسا کرے گا تو لوگوں کی خیانت کرے گا، کوئی شخص پیشاب وغیرہ روک کر نماز نہ پڑھے۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 20 دعا سننے والے کو دعائیہ کلمات کے آخر میں ’’آمین‘‘ کہنا چاہئے۔ عَنْ اَبِی الدَّرْدَائِ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((دَعْوَۃُ الْمَرْئِ الْمُسْلِمِ
Flag Counter