Maktaba Wahhabi

128 - 265
بیشک منافقین جہنم کی سب سے نچلی تہ میں ہوں گے۔ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انھوں نے خواب میں دیکھا کہ گویا دو فرشتے انہیں اٹھا کر جہنم کی طرف لے گئے ہیں ، اور کنوے کے منڈیر کی طرح جہنم کے منہ پر منڈیر بنی ہوئی ہے، اور اس کی دو سینگیں ہیں ، فرماتے ہیں کہ اس میں کچھ ایسے بھی لوگ تھے جنھیں میں نے پہچان لیا، اور کہنے لگا:’’أعوذ باللّٰہ من النار‘‘میں جہنم سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ، فرماتے ہیں کہ پھر ایک دوسرے فرشتے سے ہماری ملاقات ہوئی ، تو اس نے کہا: گھبراؤمت، فرماتے ہیں کہ: میں نے اس خواب کو حفصہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا اور پھر حفصہ رضی اللہ عنہانے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( نعم الرجل عبد اللّٰہ لوکان یصلي من اللیل)) عبد اللہ کیا خوب آدمی ہیں اگر رات میں کچھ نمازیں پڑھا کریں ۔ چنانچہ اس کے بعد عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بہت کم ہی
Flag Counter