Maktaba Wahhabi

193 - 265
دردناک عذاب سے بچالے؟۔ اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرو‘ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم میں علم ہو۔ اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ معاف فرمادے گا اور تمہیں ان جنتوں میں پہنچائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور صاف ستھرے گھروں میں جو ہمیشگی کے باغات میں ہوں گے‘ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی وہ طویل حدیث کہ جب وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہوں گے تو ان کے دل میں بہت رنج ہوگا اور اسی میں ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تعمیر و بناء کے سلسلہ میں بھی دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: (( لبنۃ من فضۃ ولبنۃ من ذھب، وملاطھا المسک الأذفر[1]
Flag Counter