Maktaba Wahhabi

225 - 265
﴿ عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ ﴿٣٠﴾ وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا ﴾۔[1] اس پر انیس فرشتے مقرر ہیں ۔ ہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے رکھے ہیں ‘ اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جہنم پر متعین فرشتوں کوشدت و سختی اور قوت و طاقت سے متصف فرمایا ہے، ارشاد ہے: ﴿ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللّٰہَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ﴾[2] اس پر سخت دل مضبوط فرشتے مقرر ہیں جنھیں جو حکم اللہ تعالیٰ دیتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ جو حکم دیا جائے بجا لاتے ہیں ۔ نیز ارشاد ہے:
Flag Counter