Maktaba Wahhabi

226 - 265
﴿ فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ ﴿١٧﴾ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ ﴾[1] یہ اپنی مجلس والوں کو بلالے۔ ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے۔ زبانیۃ: سے مراد عذاب کے فرشتے ہیں ، زبانیہ’’زبني‘‘ کی جمع ہے‘ یہ ’’زبن‘‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ڈھکیلنے اور دھکا دینے کے ہیں ۔ اس کا اصلی معنیٰ پولس اور کارندہ کے ہیں ، اور عذاب کے بعض فرشتوں کو ’’زبانیۃ‘‘ اس لئے کہا جاتاہے کہ وہ دوزخیوں کو دوزخ میں ڈھکیل دیں گے۔[2] اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ ۖ قَالَ إِنَّكُم مَّاكِثُونَ ﴿٧٧﴾ لَقَدْ جِئْنَاكُم بِالْحَقِّ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُونَ ﴾[3]
Flag Counter