Maktaba Wahhabi

41 - 265
فذلکم مثلي ومثلکم أنا آخذ بحجزکم عن النار، ھلم عن النار، ھلم عن النار، فتغلبوني تقحمون فیھا۔‘‘[1] میری مثال اس شخص جیسی ہے جو آگ جلائے، اور جب اس کے ارد گرد روشنی پھیل جائے تو یہ پتنگے اور پروانے اس آگ میں کودنے لگیں ، اور وہ شخص ان کی کمرپکڑ کر روکے اور وہ اس پر غالب آکر اس آگ میں زبردستی کودیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : چنانچہ میری اور تمہاری مثال ایسی ہی ہے کہ میں تمہاری کمرپکڑ پکڑ کر جہنم سے تمہیں روک رہاہوں ‘ کہ آگ سے بچو، آگ سے بچو، لیکن تم ہو کہ مجھ پر غالب آکر زبردستی اس میں کودے جارہے ہو۔
Flag Counter