Maktaba Wahhabi

125 - 179
9۔اکثر یہ تقریبات رات گئے تک چلتی رہتی ہیں ۔اس وجہ سے بے شمار لوگ فجر کی نماز نہیں پڑھ سکتے۔یہ آج کل کی تقریبات کا ایک بہت برا پہلو ہے۔ 10۔پڑوس اور گرد و نواح کے رہائشی افراد ان تقریبات سے بہت پریشان ہوتے ہیں ۔اونچی آواز میں گانے کی آواز آتی ہے۔اور کبھی کبھار یہ تقریب اگر نام نہاد دینی محفل ہو تو پھر ساری ساری رات اونچی آواز میں نعتیں پڑھی جاتی ہیں ۔ 11۔ہنی مون منانے کی رسم،شادی کے بعد فضول خرچی کی ایک بڑی وجہ ہے۔اور یہ ہنی مون اکثر اوقات غیر اسلامی ممالک میں منایا جاتا ہے۔ 12۔ولیمے اور نکاح کی محفلوں میں بے جا فضول خرچی کی جاتی ہے۔ مسنون دم جھاڑ عزیزانِ گرامی ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں بہت سی بیماریوں ،پریشانیوں ،نظر لگنا،جادو اور جنات وغیرہ کے اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسلامی تعلیمات میں ایسی پریشانیوں کا حل موجود ہے۔بے شک قرآن میں بہت سی بیماریوں کی شفاء موجود ہے۔زیر نظر سطور پر غور و فکر کیجئے۔ دم کرنے کا طریقہ مریض کو اپنے آپ پر یا کسی دم کرنے والے کو قرآنی آیات پڑھ کر مریض پر پھونک مارنی چاہیئے۔مختلف امراض کے مختلف دم ہوتے ہیں جو درج ذیل ہیں : نظر لگنے کا علاج 1۔اگر علم ہو جائے کہ فلاں شخص کی نظر لگی ہے تو نظر لگانے والے کو وضو کرنے کا کہا جائے۔پھر اس وضو کے پانی کو مریض کے پورے جسم پر ڈال دیا جائے۔اس سے مریض ٹھیک ہو جائے گا۔ 2۔اگر نظر لگانے والا نامعلوم ہو تو پھر درج ذیل آیات قرآنی پڑھ کر مریض پر پھونک ماریں (1)سورۂ فاتحہ۔(2)آیۃ الکرسی مکمل۔(3)سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات۔
Flag Counter