Maktaba Wahhabi

141 - 179
کرے گا بلکہ ا ن کے لئے دردناک عذاب ہے۔1۔ازار کولٹکانے والا۔2۔احسان جتانے والا۔3۔اور جھوٹی قسم کھاکر سامانِ تجارت بیچنے والا۔لہٰذا تمام مسلمان مردوں کو چاہیئے کہ وہ تکبر کی وجہ سے ازار کو نہ لٹکائیں اور یہ کام تو بغیر تکبر کے بھی نہیں کرنا چاہیے۔واللّٰه اعلم بالصواب۔ دل کی نصیحت ہر غیرت مند باپ کے لئے!!! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔’’اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں ہے۔اللہ کی بندی یاکوئی بندہ زنا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی غیرت کوللکارتا ہے۔‘‘اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ تمام انسان اللہ کے بندے ہیں سرور عالم کا ارشاد ہے کہ’’کیا تم سعد رضی اللہ عنہ کی غیرت مندی پر تعجب کرتے ہو۔اللہ تعالیٰ مجھ سے اور سعد رضی اللہ عنہ سے بھی بڑاغیرت مند ہے‘‘۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی اسی غیرت کی وجہ سے ظاہری باطنی فحاشی کوحرام قرار دیاہے۔غیرت ہراس’’حمیت‘‘اور’’غصے‘‘کانام ہے جو اپنے آپ یااپنے گھر والوں کے غلط کاموں اور برائیوں پر آتی ہے۔جو شخص غیرت مند نہیں ہوتا وہ’’دیوث‘‘ہوتا ہے۔’’دیوث‘‘اس شخص کو کہتے ہیں جو اپنے گھر میں بدکاری فحاشی اور غلط روش کودیکھتا ہے اور اپنی آنکھیں بند کرلیتا ہے۔ایسے شخص کے متعلق فرمان نبوی ہے کہ وہ جنت میں نہیں جاسکے گا۔ ہرپاکیزہ دل غیرت مند مؤمن کو چاہیئے کہ وہ اپنے آپ پر اپنے گھر والوں بہنوں ،بیٹیوں پرغیرت کھائے۔ایسے بہت سے گھرانے ہیں جنکے نگران اور نگہبان خواب ِ غفلت میں سوئے رہتے ہیں ۔انکو کچھ خبر نہیں ہوتی کہ ان کی اولادیں ،بہنیں ،بیٹیاں کیاکررہی ہیں ۔اسکول کب جاتی ہیں ؟اسکول و کالج سے آتے جاتے بسوں میں ویگنوں میں انہیں کن مسائل کاسامنا ہے؟۔موبائل فون پر اور انٹرنیٹ پر انکے شب و روز کن سرگرمیوں میں گزر رہے ہیں ۔چھوٹی عمر کی بچی ہویانوجوان لڑکی۔عورت ذات اپنے جذبات پر مشکل
Flag Counter